باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ باتیں بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا آپ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق استعمال کریں۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “پورے ملک میں ہلچل ہے، الیکشن سر پر ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل سنور جائے اور اگلے پانچ سال کسی ایسی پارٹی کو دیے جائیں جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ کی جانب لے جائے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “آپ کو جس بھی اُمیدوار کے وعدوں پر بھروسہ ہے، اُس کو ووٹ ڈالیں، 8 فروری کو اُٹھیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، باتیں بنانا چھوڑ دیں کیونکہ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا”۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو ووٹ دیں، عاصم اظہر کی اپیل
اُنہوں نے کہا کہ “اپنے حلقے اور پولنگ اسٹیشن کا معلوم کریں اور اپنے امیدوار کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہنچان لیں تاکہ 8 فروری کو آپ اُسی نشان پر مہر لگا سکیں”۔ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ “ووٹ لازمی ڈالیں تاکہ ہم بھی پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں”۔

واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

2 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

3 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

3 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

3 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

4 hours ago