8 فروری کو کامیاب ہوکر ہم ملک بھر میں تعلیم کو عام کریں گے: فریال تالپور


لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا کہ 8 فروری کو کامیاب ہوکر ہم ملک بھر میں تعلیم کو عام کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے پیپلزپارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی بڑی تعداد کنونشن میں موجود ہے جس پر خوشی ہوئی ہے، الیکشن میں تمام کارکن اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں، 8 فروری کو سب کارکن اپنے گھروں سے نکلیں۔
فریال تالپور نے کہا کہ خواتین بروقت گھر سے نکلیں اور حق رائے دہی استعمال کریں، بلاول بھٹو سب ملازمین کی تنخواہیں دگنی کریں گے، مفت تعلیم دیں گے، قبائلی جھگڑوں اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ تعلیم سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب عہد کریں کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے۔