ریٹائرڈ فوجی اور پولیس اہلکاروں کی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کا فیصلہ
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں الیکشن کی سیکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسےاہم فیصلہ کرلیا گیا۔53ہزار سےزائد مختلف محکموں ،ریٹائرڈپولیس ملازمین اورریٹائرڈفوجی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 31ہزارکےقریب مرد ملازمین،22ہزارخواتین ملازمین پولیس کےشانہ بشانہ سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگی۔
پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سےریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوآج متعلقہ ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
گزشتہ الیکشن میں66ہزارکےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئےعارضی بھرتی کیےجاتےتھے جبکہ اس بار الیکشن میں آئی جی پنجاب نےتمام سرکاری افسران سے سیکیورٹی ڈیوٹی لینےکافیصلہ کیا۔