ریٹائرڈ فوجی اور پولیس اہلکاروں کی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں الیکشن کی سیکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسےاہم فیصلہ کرلیا گیا . 53ہزار سےزائد مختلف محکموں ،ریٹائرڈپولیس ملازمین اورریٹائرڈفوجی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے .

31ہزارکےقریب مرد ملازمین،22ہزارخواتین ملازمین پولیس کےشانہ بشانہ سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگی .
پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سےریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوآج متعلقہ ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا .
گزشتہ الیکشن میں66ہزارکےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئےعارضی بھرتی کیےجاتےتھے جبکہ اس بار الیکشن میں آئی جی پنجاب نےتمام سرکاری افسران سے سیکیورٹی ڈیوٹی لینےکافیصلہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں