کراچی میں ایم کیو ایم اور پی پی کارکنان میں فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)نیوکراچی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔
جمعے کی شب سیکٹر الیون جے میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا12 سالہ عبدالرحمان ولدعبدالغفور4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیرکی دوپہرجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
فائرنگ سے12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور،16 سالہ عبدالرحمان ولد اسماعیل اور 40 سالہ شریف زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے پیپلز پارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعےکا24/75 مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد اور15 سے 20 صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا تھا۔