ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا
لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کردیا۔لاس اینجلس میں منعقدہ گریمی ایوارڈز 2024 میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے البم ’مڈنائٹ‘ کے لیے ’البم آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھی گلوکارہ نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
اس موقع پر 34 سالہ گلوکارہ کا کہنا تھا ایوارڈ جیتنے سے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے اور یہ ان لوگوں کیلئے بھی مسرت کا موقع ہے جنہوں نے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی البم ’مڈنائٹ‘ اکتوبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔