نشے میں دھت بھارتی گلوکار کی سنگاپورمیں خاتون سے بدتمیزی پرجرمانہ


سنگاپور (قدرت روزنامہ)سنگاپور میں بھارتی گلوکار کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں 42 سالہ بھارتی نژاد گلوکار شیوا بالن پرساد کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر 3 ہزار سنگاپورین ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
حکام کے مطابق بھارتی نژاد گلوکار نے شو ختم ہونے کے بعد لفٹ میں پروڈکشن کمپنی کی خاتون اہلکارپر جنسی حملے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون اور ان کے ساتھ موجود ان کی دوست کی جانب سے اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
خاتون نے واقعہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی اور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد کے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ گلوکار شیوا بالن نے واقعہ کے وقت بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ بدتمیزی کا واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جس پر فیصلہ گزشتہ روز سنایا گیا۔ سنگاپورین حکام نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرنے کے باعث واقعہ کی تاریخ اور مقام کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔