سونے کے قیمت میں اضافہ، ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟
کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سونے کی قیمت 300 روپے فی تولہ اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 413 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 2028 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔