پی ٹی آئی کے نوجوان نفرت کی سیاست کو ختم کردیں، مریم نواز


قصور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں عوام کو گواہ بناکر کہتی ہوں کہ میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو پیغام دیتی ہوں کہ وہ بھی نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔
قصور کھڈیاں خاص میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہا گیا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی آج دیکھو سیاست شروع بھی نواز شریف سے ہورہی ہے اور ختم بھی نواز شریف پر ہورہی ہے، نواز شریف کے مخالفین کی تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوکر ان پر ہی ختم ہوتی ہے انہوں ںے تنقید کا آسان طریقہ ڈھونڈا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی شکر گزار ہوں کہ پاکستان کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کرے چکیاں پیسنے پر لگادیا گیا، نواز شریف کی کردار کشی کی گئی اور مجھے بھی نہیں بخشا گیا، ہم پر کیچڑ اچھالی گئی، لیکن ان کے خلاف فیصلے آئے تو ہم نے ان پر تنقید نہیں کی۔
مریم نواز نے کہا کہ میں نے اسی جدوجہد میں اپنی ماں کھوئی ہے جو کبھی واپس نہیں آئے گی، میں عوام کو گواہ بناکر کہتی ہوں کہ میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، میں تحریک انصاف کے نوجوان جو جیلوں میں پڑے ہیں انہیں بھی پیغام ہے کہ نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔

Recent Posts

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

3 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

20 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

32 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

47 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

59 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

1 hour ago