نواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا لیکن کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا، شہباز شریف
قصور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا گیا لیکن کبھی کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا، یہ ہے عوام کا نواز شریف ہے۔
قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں ترقیاتی کام کی جس کی تختیاں لگیں وہ نواز شریف ہے، نواز شریف 8 فروری کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوکر عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سندھ والی پارٹی کراچی میں تو ترقیاتی کام نہیں کر سکی اور کہتی ہے کہ کراچی کو لاہور بنا دیں گے، جنہوں نے کراچی کو لاہور بنانا ہے تو باقی کیا بات رہ گئی!۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی کا واقعہ ہے اور دوسری طرف 28 مئی والا نواز شریف ہے، ایک طرف اندھیرے تھے تو نواز شریف روشنی لایا۔