اسلحے پر زیرو ٹالرنس، گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے، احمد شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اسلحے پر زیرو ٹالرنس ہے، گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے۔احمد شاہ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتیں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہیں، الیکشن کے بعد کوئی دشمن فائدہ نہ اٹھائے تو اس کے لیے بھی الرٹ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایجینسز کا کہنا ہے کچے کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے، کچے کے آس پاس کے علاقوں میں عارضی پولنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں۔احمد شاہ نے کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بیلٹ پیپرز پہنچ چکے ہیں، کراچی میں بھی انتخابی سامان کل سے تقسیم ہونا شروع ہو جائیں گے۔
احمد شاہ نے کا کہنا تھا آج اپیکس کمیٹی میں اعلیٰ قیادت سمیت تمام ایجنسیز کے نمائندگان موجود تھے، اپیکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا، اپیکس کمیٹی میں ایم کیو ایم لندن کا سوال بھی میں نے کیا، سب پر قانون نافذ کرنے والوں کی نظر ہے۔
احمد شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، جو شناختی کارڈ بلاک کیے وہ مشکوک تھے، ان میں سے کچھ کو بحال کیا ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کل سے الیکشن سیل فعال کر دے گا، پورے سندھ کی خبریں الیکشن سیل سے ملیں گیں۔
اُن کا کہنا تھا آرمی کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے، پہلی پولیس، رینجرز اور پھر آرمی ان کے درمیان رابطہ ہوگا۔احمد شاہ نے ذوالفقار علی شاہ پر حملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی شاہ پر حملے کی اطلاع ملی تو کمشنر اور پولیس سے رابطہ کیا، کل وہ اکیلے تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، ہمیں ابھی تک اطلاع نہیں کہ حملے میں کون ملوث تھا، جب تک کنفرمیشن نہیں ہوگی اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
احمد شاہ نے کہا ہے کہ غیرصحافی اور جس کے پاس کارڈ نا ہو اسے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی پولیس اور رینجرز کارڈ ہولڈرز کو نہیں روکیں گے، میڈیا والوں کو کوریج کرنے کی اجازت ہے، لیکن کام کریں اور نکل جائیں۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

12 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

16 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

18 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

29 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

32 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago