انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے، شبر زیدی


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے . جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتہ ہے وہ پورے نہیں کر سکیں گے .


شبر زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتِ حال میں آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری ہے، اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے .
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگراں حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں، نگراں حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے، دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کر دیں .
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہم سخت فیصلے نہیں کر رہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کر سکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا .

. .

متعلقہ خبریں