انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے، شبر زیدی


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتہ ہے وہ پورے نہیں کر سکیں گے۔
شبر زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتِ حال میں آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری ہے، اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگراں حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں، نگراں حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے، دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کر دیں۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہم سخت فیصلے نہیں کر رہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کر سکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

12 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

18 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

24 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

37 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

50 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

58 mins ago