سشمیتا سین بوائے فرینڈ روہمن شول سے شادی کرنیوالی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین نے شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات بتا دیے۔سشمیتا سین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بوائے فرینڈ رہمن شول سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ ایسا سوچتے ہیں کہ مجھے اس عمر میں اب شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس عمر میں بھی شادی کے بارے میں سوچنے پر اس لیے کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ میں شادی جیسے محبت بھرے رشتے کا احترام کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے میں کچھ ایسی ناقابل یقین لوگوں کو جانتی ہوں جن کا شمار کامیاب شادی شدہ لوگوں میں ہوتا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ یقین دوستی کے رشتے پر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس لیے جہاں عزت، دوستی اور آزادی ہے تو وہاں شادی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ سشمیتا سین نے روہمن شول کو 2018ء میں ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا لیکن دونوں کے درمیان 2021ء میں بریک اَپ ہوگیا تھا۔
روہمن شول سے بریک اَپ کے بعد سشمیتا سین کچھ عرصے تک بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت للِت مودی کو ڈیٹ کرتی رہیں، بعد ازاں گزشتہ برس سشمیتا سین اور روہمن شول کے درمیان صلح ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور دونوں کو ایک ساتھ کئی پارٹیز میں بھی دیکھا گیا۔