یہ کیسا الیکشن ہے جس میں پہلے ہی اعلانِ فتح کیا جا رہا ہے، پلوشہ خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ یہ کیسا الیکشن ہے جس میں پہلے ہی اعلانِ فتح کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ ہمارے لیے انٹرنیٹ کی بندش ناقابل قبول ہے، ہم ایک ووٹ بھی چوری نہیں ہونے دیں گے، اب کوئی سسٹم بیٹھا تو یہ پاکستان کو بٹھانے کی سازش ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 ماہ میں وزارت خزانہ نے ملک میں تباہی مچائی، سینٹری ورکرز کو اسلام آباد کی حدود سے دور بھیج دیا گیا ہے، جماعت الحرار کا امیدوار ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے۔
پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے کھلی دھمکیاں دی ہیں ووٹر کو دھمکایا گیا، بلاول بھٹو نے گزشتہ روز دوٹوک بات کی، کسی مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، مینڈیٹ چوری کیا گیا تو ان کا پیچھا کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف وزیرِ اعظم کا خود ساختہ نعرہ لگا رہی ہے، ن لیگ کی فتح کا اعلان مسترد کرتے ہیں، ن لیگ آج تک پنجاب سے باہر نہیں نکلی، ن لیگ پنجاب کو مشکل میں چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔
پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ کل کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس قبول نہیں کریں گے، 9 مئی والے آج ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، 2013ء میں بھی نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دی گئی۔