الیکشن کمیشن ہر صورتحال کیلئے تیار ہے: اعجاز انور چوہان
لاہور (قدرت روزنامہ)الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہر صورتِ حال کے لیے تیار ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا کہ ایک بڑی ایکسر سائز ہے جو آج ہم کرنے جا رہے ہیں، ہم نے مکمل انتظامات کیے ہیں، لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں۔
اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔