فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے 2 فروری کو محفوظ کیا فیصلہ سنادیا، محفوظ فیصلہ ڈی ڈی لاء صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔
واضح رہے کہ 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
فارم 33 امیدواروں کے ناموں کے مندرجات پر مشتمل فارم ہوتا ہے اور سلمان اکرم راجہ کے فارم 33 پر ان کی پی ٹی آئی سے وابستگی درج نہیں ہے۔