بھارتیوں نے جیا بچن کو ’سیاست کی راکھی ساونت‘ قرار دے دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف سینئر سابقہ اداکارہ و سیاست دان جیا بچن کو نیٹیزنز نے بھارتی سیاست کی راکھی ساونت قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ سماج وادی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ، جیا بچن کی اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل رہتی ہیں جن میں وہ صحافیوں سے نالاں، چیختی چلاتی اور ڈانتی نظر آتی ہیں۔
سابقہ اداکارہ کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی بد مزاج قرار دیا جانے لگا ہے جو کہ شاذونادر ہی خوشگوار موڈ میں نظر آتی ہیں۔اب بھارتی میڈیا پر جیا بچن کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ راجیا سبھا (ایوانِ بالا) میں غصہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
جیا بچن ویڈیو میں اسپیکر سے گفتگو کر رہی ہیں، اس دوران اُن کا کہنا ہے کہ ہم سے تمیز سے بات کی جائے، ہم اسکول کے بچے نہیں۔جیا بچن کی اس نئی ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
صارفین نے جیا بچن کے غصے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں ’ہندوستانی سیاست کی راکھی ساونت سے تشبیہ دی۔ واضح رہے کہ بھارتی معروف اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت بھی اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھِری رہتی ہیں اور متنازع بیانات دینے کے سبب خوب شہرت رکھتی ہیں۔