پاکستان میں عام انتخابات ، عمران خان کے بیٹوں نے بھی پارٹی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ملک میں عام انتخابات کے موقع پر جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے اکثر امیدار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر بیٹوں سلمان اور قاسم کی انتہائی دلچسپ تصویر شیئر کر دی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے .

تفصیلات کےمطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے اور عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام رکھاہے ، اس تصویر پر جمائمہ نے خصوصی طور پر 8 فروری درج کیا جس کا مطلب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات ہیں .

یاد رہے کہ عمران خان کی اکثر اوقات جیل میں ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت بھی کروائی جاتی ہے . عمران خان کو سائفر ، دوران عدت نکاح اور توشہ خانہ میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں جوکہ مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہے ، عمران خان کو سائفر میں 10 سال، توشہ خانہ 14 سال اور دوران عدت نکاح کیس میں 7 سال قید سنائی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں