پاکستان میں عام انتخابات ، عمران خان کے بیٹوں نے بھی پارٹی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ملک میں عام انتخابات کے موقع پر جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے اکثر امیدار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر بیٹوں سلمان اور قاسم کی انتہائی دلچسپ تصویر شیئر کر دی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے اور عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام رکھاہے ، اس تصویر پر جمائمہ نے خصوصی طور پر 8 فروری درج کیا جس کا مطلب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات ہیں ۔

یاد رہے کہ عمران خان کی اکثر اوقات جیل میں ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت بھی کروائی جاتی ہے۔ عمران خان کو سائفر ، دوران عدت نکاح اور توشہ خانہ میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں جوکہ مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہے ، عمران خان کو سائفر میں 10 سال، توشہ خانہ 14 سال اور دوران عدت نکاح کیس میں 7 سال قید سنائی گئی تھی ۔

Recent Posts

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

10 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

23 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

52 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 hour ago