پولنگ ڈے پر موسم کیسا ہوگا؟ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے بتادیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کل 8 فروری کو پولنگ کے موقع پر موسم کی صورتحال کیا ہوگی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں کل 8 فروری کو ملک بھر میں تیرہ کروڑ کے قریب ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد رہے گا، جبکہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھندکا امکانات ہیں، تاہم چند علاقوں میں پڑنے والی دھند بھی جلدہی ختم ہوجائے گی۔
صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ کل موسم کے حوالے سے بڑا اچھا دن ہوگا،سندھ کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر کیلیے بادل آنے کا امکان ہے، ٹھٹھہ بدین میں بادل آئیں گے، تیز ہوائیں چلیں گی، تاہم بارش نہیں ہوگی۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں میں برف پہلے سے موجود ہے اوروہاں موسم خنک رہے گا۔