جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے، نگراں وزیر اطلاعات کے پی


پشاور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال کاکا خیل نے کہا ہے کہ شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہمارا مینڈیٹ ہے، پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف الیکشن کمیشن کا عملہ ہوگا، جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں انٹرنیٹ بند کیا جاسکتا ہے .
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیروز جمال کاکا خیل نے کہا کہ 8 فروری کو پرامن الیکشن کروائیں گے، متاثرہ علاقوں کے راستوں سے برف ہٹانے کا کام آج مکمل ہوجائے گا .

فیروز جمال نے کہا کہ 9 مئی کو ناکام بغاوت ہوئی، واقعے کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا .
نگراں وزیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ ملک کی خوشحالی کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں، جہاں صورتحال نارمل نہ ہو وہاں انٹرنیٹ بند کرنے کی ایس او پی موجود ہے، بین الاقوامی مبصرین کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں