بلوچستان؛ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 افرادز خمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی بھی شامل ہیں۔