بلوچستان؛ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 افرادز خمی ہو گئے .
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے .


بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ہے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی بھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں