لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے . نواز شریف نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں جب ایک پارٹی کو اکثریت ملے .
ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے تا کہ اس کا دوسروں پر دارومدار نہ ہو .
ن لیگ کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو دیے گئے گالی گلوچ کلچر کا خاتمہ ہوگا . لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئینگی اور مہنگائی کا ان شا اللہ خاتمہ ہوگا . پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے .
انہوں نے کہا کہ یہی لوگوں کا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے . لوگوں کے اس خواب کو بکھیرا گیاجس سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا . ہم ان شا اللہ اسے درست کرینگے . لوگوں کے حقوق انکے دروازے تک پہنچنے چاہییں جنہیں ہم ان شا اللہ پہنچائیں گے .