میں اور استحکام پاکستان پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے، جہانگیر ترین


لودھراں (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں، ووٹ بڑی طاقت ہے تمام لوگ ووٹ کاسٹ کریں، ضائع مت کریں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان کے لیے اگلے 5 سال انتہائی اہم ہیں، 8 فروری کے بعد حکومت بنانے سے متعلق سب جواب دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون سروس کی معطلی پر حیران ہوں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔