کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کوئٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ، انتخابی عمل کا جائزہ لیا . بلوچستان بھر میں عام انتخابات کا عمل پر امن طور پر جاری ہے .
عوام اپنا حق رائے دہی پر سکون طور پر استعمال کررہے ہیں .
بلوچستان نگراں حکومت نے امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے . سیکورٹی کے لئے پاک فوج ، ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوان بحالی امن پر معمور ہیں .
ذاتی طور پر انتخابی عمل میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں . انتخابات کا عمل صاف شفاف اور پرامن طور پر پایا تکمیل کو پہنچے گا .