جان اچکزئی کا پی بی 45 سے بیلٹ پیپرز کی گمشدگی کی اطلاعات کی تردید
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا پی بی 45 سے بیلٹ پیپرز کی گمشدگی کی اطلاعات کی تردید۔ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے سے گریز کرے۔
پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ جمہوری نظام کے تسلسل کیلیے صاف و شفاف انتخابات نگران حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔