پی پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل کا کارکنان کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر دھاوا


کراچی(قدرت روزنامہ) این اے 242 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے اپنے کارکنان اور ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو کی وائرل ہوگئی۔ قادر خان مندوخیل نے لاتیں مار کر پولنگ اسٹیشن کے دروازے توڑ دیے اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے بیلٹ بکس اٹھاکر پھینکے اور توڑ دیے۔ قادر خان اور ان کے ساتھیوں کی الیکشن عملے سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے مغلظات بھی بکیں۔
رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا تاہم قادر مندوخیل فرار ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا نوٹس لے کر متعلقہ ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔