منیب بٹ ‘این اے 236’ کے نتائج سنانے میدان میں آگئے، ویڈیو وائرل
کراچی(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ کی اپنے حلقے این اے 236 کے نتائج سُناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات 2024 ہوئے جس میں عوام نے پُرجوش انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالے۔
پولنگ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، کچھ ویڈیوز میں اُمیدوار اور اُن کے چاہنے والے نتائج کا انتظار کررہے ہیں جبکہ چند ویڈیوز اُن حلقوں کی بھی ہیں جن کے نتائج گزشتہ شب ہی سامنے آگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایک ویڈیو اداکار منیب بٹ کی بھی ہے جس میں وہ اپنے حلقے این اے 236 کے اب تک کے نتائج کا اعلان کررہے ہیں۔
ویڈیو میں منیب بٹ کے ہاتھ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ موجود ہے اور وہ لسٹ پڑھ کر بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیر خان نے این اے 236 سے کتنے ووٹ حاصل کیے۔
منیب بٹ کی یہ ویڈیو عالمگیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی اور بتایا کہ “معروف پاکستانی اداکار این اے 236 میں عالمگیر خان کے نتائج جمع کرکے عوام کو سنا رہے ہیں”۔
Pakistani Famous Tv Actor Muneeb Butt collecting results of Alamgir Khan in NA236, announcing the count 🔥🔥🔥
Huge lead Everywhere Alhamdulillah #NA236 pic.twitter.com/yVLVFqjeYV— Alamgir Khan (@AKFixit) February 9, 2024
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کو ان کا انتخابی نشان ‘بلّا’ نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد تمام امیدواروں کو مختلف انتخابی نشان دیے گئے تھے جن میں عالمگیر خان کو ‘بینگن’ کا نشان ملا تھا۔