این اے 15 میں نواز شریف کو شکست
مانسہرہ (قدرت روزنامہ)این اے 15 مانسہرہ کم تورغر کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔
این اے 15 مانسہرہ کے تمام 550 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 105249 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے قائد، میاں محمد نواز شریف 80382 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔