امیر حیدر ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی
مردان (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔