نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازع ہے، لطیف کھوسہ
لاہور (قدرت روزنامہ)معروف وکیل، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازع ہے۔لطیف کھوسہ نے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ہم بغیر کسی بیساکھی کے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتے، نواز شریف واپس جائیں گے، ن لیگ کی کوئی اکثریت نہیں، نوازشریف یہ کہتے ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی کوئی اکثریت نہیں نہ مرکز میں نہ پنجاب میں حکومت بناسکتے ہیں۔
’نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین سے جیت متنازع قرار
لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازع ہے۔
’خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کر دیا‘
انہوں نے خواجہ سعد رفیق سے جیتنے اور اُن کی جانب سے ملنے والی مبارکباد پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے مبارکباد دی لیکن دیر کر دی مہربان آتے آتے، سعد رفیق کو مبارک باد رات کو ہی دینی چاہیے تھی انتطار کس بات کا تھا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں نے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کر دیا ہے۔