لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے نتائج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے . سلمان اکرم راجہ لاہورہائی کورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچ گئے ہیں .
سلمان اکرم راجہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں .
انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کو نتائج فوری جاری کرنے کا حکم دے . رجسٹرار آفس نے سلمان اکرام راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے . جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیربعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے .