پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر مداخلت اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے دینا چاہیے: امریکی کانگریس رکن راشدہ طلیب
امریکا (قدرت روزنامہ)امریکی کانگریس رکن راشدہ طلیب کا کہنا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر کسی مداخلت کے اپنے لیڈرز کا خود انتخاب کرنےکے قابل ہونا چاہیے۔
راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوناچاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔
We must stand with the Pakistani people as their democracy is at serious risk. They should be able to elect their leaders without interference and tampering with the process, and the U.S. must ensure our tax dollars don’t go to anyone undermining that.
— Congresswoman Rashida Tlaib (@RepRashida) February 8, 2024
اُنہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر کسی مداخلت کے اپنے لیڈرز کا خود انتخاب کرنےکے قابل ہونا چاہیے اور امریکا کو یہ یقینی بنانا چاہیےکہ ہمارےٹیکس، ڈالرز کسی ایسے شخص کے پاس نہ جائیں جو اسے نقصان پہنچائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی جس کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں اترے، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں ہیں۔