انتخابات 2024 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے . جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، (ن) لیگی رہنما سعد رفیق ، آئی پی پی کے چیئر مین جہانگیر ترین، پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہی، پی ٹی آئی (پارلیمنٹیرینز) کے پرویز خٹک انتخابی جنگ ہار گئے .


جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، اے این پی امیر حیدر ہوتی، سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی بھی اپنی نشست نہ جیت سکے .
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور بھی ناکام رہے .

. .

متعلقہ خبریں