دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے: شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے . پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور کارکنان انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف لکی مروت کے ڈی آر او دفتر کے باہر سراپا احتجاج ہیں .


شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 کے نتائج فوری جاری کریں . دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے .
انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں