عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کی تصاویر وائرل


ٹیکساس(قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ایک ماہ کی ہوگئی جس کا جشن اُنہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ منایا۔3 جنوری کو عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اعلان اس جوڑی نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا تھا۔
عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اس دنیا میں آ گیا ہے جس کا نام ہم نے ‘جہاں آرا سعید’ رکھا ہے، یہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے جسے ہم پیار سے ‘آرا’ کہہ کر پکاریں گے۔
عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس خوشی میں اُنہوں نے کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹوز پوسٹ کیں جن میں اُن کی ننھی پری ‘جہاں آرا سعید’ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن تصاویر میں عروہ اور فرحان نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
اس خوشی کے موقع پر عروہ اور فرحان سعید نے کیک بھی کاٹا جس پر لکھا تھا کہ “آرا کو ایک ماہ کی سالگرہ مبارک ہو”۔
عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “آرا کی ایک ماہ کی سالگرہ کی تقریب کے ساتھ ہمارا امریکا کا سفر اختتام پذیر ہوا”۔
اداکارہ نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے اچھا سُسرال ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)


واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی جبکہ سال 2020 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
سال 2023 میں عیدالفطر کے موقع پر عروہ حسین اور فرحان سعید نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔