انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی .

انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی .

عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی .

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے . کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں