کراچی (قدرت روزنامہ ) عام انتخابات کے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایم کیوایم 17 سیٹیں جیت چکی ہے جس کا دعویٰ گزشتہ شب پولنگ کے اختتام کے بعد رات نتیجے کے دوران ہی کر دیا گیا تھا لیکن اب خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ان کی جماعت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دی گی بلکہ حکومت بنانے میں مدد کریں گے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستانی آئین میں وہ اصلاحات لانا ہوں گی جن سے 23 سیاسی گھرانوں کو نہیں 23 کروڑ عوام کو تحفظ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نہیں نیتوں کا بحران ہے ، ملک میں تجارتی نہیں اعتماد کا خسارا ہے ، پاکستان کو اُس جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…
لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…
لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…
لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…