انتخابات کے بعد حکومت بنانے کی دوڑ، ایم کیوایم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ ) عام انتخابات کے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایم کیوایم 17 سیٹیں جیت چکی ہے جس کا دعویٰ گزشتہ شب پولنگ کے اختتام کے بعد رات نتیجے کے دوران ہی کر دیا گیا تھا لیکن اب خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ان کی جماعت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دی گی بلکہ حکومت بنانے میں مدد کریں گے .

نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستانی آئین میں وہ اصلاحات لانا ہوں گی جن سے 23 سیاسی گھرانوں کو نہیں 23 کروڑ عوام کو تحفظ ملے .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نہیں نیتوں کا بحران ہے ، ملک میں تجارتی نہیں اعتماد کا خسارا ہے ، پاکستان کو اُس جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچیں . ان کا کہناتھا کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی .

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں