سانحہ 9 مئی کیسز؛ عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مںظور ہو گئی . راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی .

بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی .
عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں . رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی . ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں .
عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا .

. .

متعلقہ خبریں