این اے 128، عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری بھی بول پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے شوہر اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کی جیت پر ان کی پوسٹ پر نامناسب تبصرے کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا .

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق نور بخاری کے شوہرعون چوہدری نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو شکست دی، شوہر کی کامیابی کے بعد نور بخاری کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے غیر اخلاقی تبصرے کیےجس پر نور نے انسٹاگرام سٹوری میں ایسے کمنٹس کرنے والوں کو جواب دیا .

سابقہ اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ صارفین اپنا غصہ ان کی پوسٹس پر نہ اتاریں اور مہربانی کرکے اپنی منفی سوچ خود تک محدود رکھیں . عون چوہدری کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جس کسی شخص کو اپنے گھر میں سالن میں کوئی دوسری بوٹی نہیں پوچھتا، وہ بھی سوشل میڈیا پر آکر معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں .

نور بخاری نے لکھا کہ ایسے لوگ اپنی بھڑاس شخصیات کی سوشل میڈیا پوسٹس پر آکر نکالتے ہیں .

واضح رہے کہ نور بخاری نے دو دن قبل انسٹاگرام پر عون چوہدری کی تصویر شیئر کی تھی جس پر قرآنی آیت درج تھی، انہوں نے اس پوسٹ پر تبصرے بند کیے ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں