پاکستان میں الیکشن کا انعقاد اچھے طریقے سے کیا گیا، کامن ویلتھ مبصر گروپ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کو سراہا ہے۔ کامن ویلتھ مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وفد نے کراچی، ملتان، حیدآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ پاکستان میں الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے۔ نوجوانوں بھی بڑی تعداد میں الیکشن مہم کے لیے نکلے۔
کامن ویلتھ مبصر گروپ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ چند ایک واقعات میں بے قاعدگیاں نوٹ کی گئیں۔ ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جس کے باعث غیرتعلیم یافتہ ووٹر کو مشکل ہوئی۔ الیکشن کا اچھے طریقے سے انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کو پُرامن الیکشن پر مبارکباد دیتے ہیں۔ فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سےمتعلق بات کریں گے۔