متھن چکرورتی کی شوٹنگ سے واپسی پر طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل


کولکتہ(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپسی پر طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہوکر گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں انہیں بےچینی اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اداکار کو ایمرجنسی میں کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متھن چکرورتی کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ انہیں اداکار کے ایم آر آئی کی رپورٹس کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی وہ متھن چکرورتی کی صحت سے متعلق تفصیلات فراہم کرسکیں گے۔
دوسری جانب متھن چکرورتی کے بڑے بیٹے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اُن کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اپنے معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کو آرٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں “پدم بھوشن” ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جوکہ بھارت کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

10 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

18 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

19 mins ago

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

37 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

53 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

1 hour ago