‘بین اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بہت احترام کرتے ہیں، نوجوان انگلش کرکٹر ریحان احمد کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نوجوان انگلش آل راؤنڈر ریحان احمد کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بہت احترام کرتے ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر ریحان احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے بھی نماز کی ادائیگی میں کبھی مشکل پیش نہیں آئی، کپتان بین اسٹوکس نے مجھ سے کہا ہے کہ آپ کی زندگی میں مذہب کی اہمیت سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابوظبی میں بھی ٹریننگ کے دوران شعیب بشیر کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کرنے کی خواہش کی تو کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔ریحان احمد نے کہا کہ نماز ادا کرتا ہوں تو بین اسٹوکس احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس سے قبل لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ جب میری حمایت کرتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن کی طرح بولنگ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید ہر اوور میں ہاف لینتھ پر گیند پھینک دیتا ہوں اور مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ میں ایسا کرتا ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے شین وارن کی طرح بولنگ کرتا ہوں۔ریحان احمد کا کہنا تھا کہ یہ وہ اعتماد ہے جو مجھے ڈریسنگ روم سے ملتا ہے اور مجھے کپتان اور ہیڈ کوچ کی جانب سے جو سپورٹ ملتی ہے اس سے کافی بہتری آتی ہے۔

Recent Posts

آئندہ کچھ دنوں میں ملک ریاض کے خلاف ایک ریفرنس آنے والا ہے:سینئر صحافی عمر چیمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمر چیمہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ ملک ریاض صاحب…

3 mins ago

ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا: سربراہان پاک فوج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں…

10 mins ago

‘عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں’شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں، کسی فوجی…

22 mins ago

شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے رائنا کو پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے سریش رائنا کو بڑے پیار سے ’تمیز‘…

30 mins ago

چمن دھرنا جاری، پاک افغان ٹریڈ معطل، اشیائے خوردونوش کی قلت

چمن(قدرت روزنامہ) 4مئی کےواقعہ کے خلاف گزشتہ 23 روز سے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند…

42 mins ago

ہیٹ ویواوربالوں کی دیکھ بھال: موسم گرما میں بالوں کی حفاظت کے لئے بہترین تجاویز

آپ کے بالوں کو گرمی میں راحت کی ضرورت ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ…

1 hour ago