مانسہرہ میں نواز شریف کو بلا کر ہروا کیوں دیا؟ کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی کا سوال


مانسہرہ (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر الیکشن کمیشن پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن لڑے تھے یا لڑوایا گیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ الیکشن لڑا ہے، اس لیے تو الیکشن کمیشن آئے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ مانسہرہ میں نواز شریف کو بلا کر ہروا کیوں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مانسہرہ والی سیٹ جیتے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن میں ثابت کرنے آئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ آزاد میں کوئی ٹوکرے والا ہے کوئی کریلے والا، اصل نشان شیر کا ہے، الیکشن کمیشن کو بتانے آئے ہیں کہ این اے 15 کا فارم 47 غلط ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز کے وکیل نے کہا کہ این اے 15مانسہرہ کے 125پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا علاقہ ہے۔