علی زیدی کا بلاول کو الیکشن سے پہلے کے بیان پر قائم رہنے کا مشورہ
کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو کو اپنے بیان پر قائم رہنے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول کو اتحاد نہ کرنے کے اپنے بیان پر قائم رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ الیکشن سے پہلے بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا تھا کہ یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے۔