لاہور قلندرز کا پی ایس ایل 9 کی تیاریوں کا آغاز


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی تیاریوں کا آغاز کردیا . قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا .


کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان اور زمان خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی . لاہور قلندرز کے کھلاڑی کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے .
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کےلیے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز 13 فروری سے ہو گا . پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں