تحریک انصاف کا احتجاج ، پشاور موٹر وے ایم ون ٹریفک کیلئے بند


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث موٹر وے ایم ون بند کر دی گئی۔رشکی انٹرچینج سے آگے موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ، دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
مظاہرین کی قیادت پی کے 82 کے امیدوارکامران بنگش کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آر اوز دھاندلی میں ملوث ہیں ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر فارم 45 کے مطابق نتیجہ نہ دیا گیا تو موٹر وے کو مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موٹر وے احتیاطاً بند کر رکھی ہے ۔